ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاست بھر میں 21جون سے سرکاری بسوں کی آمد و رفت شروع : 50فی صد مسافروں کو ہی ہوگی اجازت

ریاست بھر میں 21جون سے سرکاری بسوں کی آمد و رفت شروع : 50فی صد مسافروں کو ہی ہوگی اجازت

Sun, 20 Jun 2021 20:33:33    S.O. News Service

بھٹکل:20؍جون(ایس اؤ نیوز)21جون کی صبح سے ریاست بھر میں کورونا لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیتےہوئےدیگر سہولیات کے ساتھ سرکاری بسوں کی آمد ورفت بھی شروع ہوجائے گی۔ اس سلسلےمیں کرناٹکا ٹرانسپورٹ بورڈ نے سرکلر جاری کرتےہوئے مسافروں کو جو کچھ جانکاری دی ہے اس کو یہاں درج کیا جارہاہے۔

21جون کی صبح سے ہی سرکاری بسیں سڑک پر اتریں گی۔ بسیں اپنی نشستوں میں سے صرف 50 فی صد سیٹوں پر مسافروں کو لے جائے گی۔ یعنی تین سیٹوں والی سیٹ پر دو اور دو سیٹوں والی سیٹ پر ایک مسافر کو سفرکرنےکی سہولت ہوگی۔

ریاست بھر میں رات اور ویک اینڈ کرفیو نافذ رہنے کے باوجود رات اور ویک اینڈ کرفیو کے دوران  بھی بسیں چلیں گی ۔ البتہ مسافروں کی مانگ  کو دیکھتے ہوئے بسوں کا انتظام کیاجائے گا۔ 

زمرہ -1 کے اضلاع جہاں لاک ڈاؤن میں رات کے سوا دن میں تقریباً ڈھیل دی گئی ہےاور سبھی قسم کے تجارتی سرگرمیوں کو منظوری مل چکی ہے ان اضلاع میں ضرورت کے مطابق دوردراز مقامات، بین الاضلاع سمیت سبھی روٹ پر بسیں چلیں گی۔

زمرہ -2میں آنے والے اضلاع میں چونکہ  لاک ڈاؤن میں تھوڑی بہت ڈھیل دی گئی ہے تو مقامی ضروریا ت کے مطابق اور مسافروں کی آمدو رفت کو دیکھتے ہوئےمقامی انتظامیہ فیصلہ لےگی۔

میسور ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن جاری رہنےکی وجہ سے یہاں سرکاری بسیں نہیں چلیں گی۔ میسور سے آنے اور جانے کےلئے بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوئی سہولت نہیں ہوگی۔

اس کے علاہ جہاں تک بین ریاستی بسوں کی شروعات کا معاملہ ہے آئندہ دنوں میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لئےجانےکی بات کہی گئی ہے۔


Share: